موسیقی کی دنیا میں پورے بر صغیر میں ہمارے موسیقاروں کا نام ہے ‘ شاہدہ منی

بد قسمتی سے ڈھنگ ٹپائو پالیسی کیوجہ سے ہم اپنے سینئرز کا متبادل تیار نہیں کر سکے

جمعہ 24 مئی 2019 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2019ء) نامور گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ موسیقی کی دنیا میں پورے بر صغیر میں ہمارے موسیقاروں کا نام ہے ، بد قسمتی سے ڈھنگ ٹپائو پالیسی کی وجہ سے ہم اپنے سینئرز کا متبادل تیار نہیں کر سکے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ بابا جی اے چشتی ، خواجہ خورشید انور ، ماسٹر غلام حیدر ، رشید عطرے ، وزیر بخشی ، ایم اشرف اور طافو جیسے موسیقارپوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں اور انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔

کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی ان کے نغمے اسی طرح مقبول ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے آج ان سینئر ز کامتبادل موجود نہیں کیونکہ ہم نے اس پر توجہ ہی نہیں ۔ ہم ڈھنگ ٹپائو پالیسی سے کام چلاتے ہیں اور متبادل تیار نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں