دہشت گردی اور کر پشن ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،نیب سمیت تمام اداروں کو مضبوط کر یں گے، گور نر پنجاب محمد سرور

جمعہ 24 مئی 2019 17:18

دہشت گردی اور کر پشن ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،نیب سمیت تمام اداروں کو مضبوط کر یں گے، گور نر پنجاب محمد سرور
لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور کر پشن ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں دونوں کا خاتمہ لازم ہو چکا ہے ۔نیب سمیت تمام اداروں کو مضبوط کر یں گے، اداروں کی مضبوطی سے ملک اور قوم مضبو ہوگی۔کوئٹہ میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دہشت گردی کرنیوالے اسلام ،انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں ہم سب پاک افواج سمیت تمام سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر ملک سے دہشت گردوں اور انکے سہولتوں کاروں کا خاتمہ کر یں گے۔

یوتھ پاکستان کا سر مایہ ہے ''کامیاب نوجوان پروگرام ''حکومت کا نوجوانوں کیلئے تحفہ ہے۔ وہ گور نرہائوس لاہور میں وائس چیئر مین اورسیز کمیشن وسیم رامے ،تحر یک انصاف کے عاطف چوہدری اور اویس یونس سمیت دیگر ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب نے کوئٹہ کی مسجد میں ہونیوالی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گر د پاکستان کے امن کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں مگر دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردوں کو کسی بھی صورت انکے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی ہزاروں قر بانیں دیں ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قر بانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان کو آج جن مسائل کا سامنا ہے انکی بنیادی وجہ کر پشن ہے اور ملک کیلئے کر پشن اور دہشت گردی دونوں ناسو ر بن چکیں ہیں جن کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت ہر سطح پر اقدامات کر رہی ہے انشاء اللہ ہم کامیاب اور ملک دشمن اپنے ایجنڈے میں ناکام ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں