پی ٹی آئی نے ن لیگ کی وکٹ اڑا لی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما زکریا بٹ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 25 مئی 2019 11:01

پی ٹی آئی نے ن لیگ کی وکٹ اڑا لی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی 2019ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما زکریا بٹ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زکریا بٹ نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک افطار تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا۔

زکریا بٹ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ خیال رہے اس سے قبل بھی ن لیگ میں فارورڈ بلاک بننے کی خبریں گرشد کرتی رہی ہیں۔ نواز شریف کے دوبارہ جیل جانے کےاور شہباز شریف کے بیرون مملک قیام بڑھا لینے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) میں بھونچال سا آگیا تھا اور جنوبی پنجاب سمیت دیگر حلقوں سے درجنوں ایم این ایز اور ایم پی ایز نے الگ دھڑا بنانے کے لئے ملاقاتیں بھی شروع کردی تھیں اور ادھر مرکزی قیادت نے شہبازشریف کی غیر موجودگی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ رانا تنویر کو دینے کا حتمی فیصلہ کیا اور دوسری جانب پارٹی کو تقسیم کرتے ہوئے مریم نواز ، احسن اقبال و دیگر میں عہدوں کی بھی بندر بانٹ کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف راتوں رات پارٹی کا شیرازہ بکھرنے پر کافی پریشان ہوئے تھے۔۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کئی ارکان پارٹی کی حالیہ تبدیلیوں کے بعد حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔اکثر لیگیوں کا خیال تھا شہباز شریف اہم حلقوں سے معاملات طے کر لیں گے،اس حوالے سے شہباز شریف کو یقین دہانی بھی کروائی گئی تھی کہ وہ معاملات کو سنبھال لیں گے۔

مگر شہباز شرہف کی بیرون ملک روانگی اور مسلم لیگ ن میں نواز شریف کے ساتھیوں کی پارٹی کے اہم عہدوں پر نامزدگی سے کئی ارکان مایوس ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے 10 سے 12 ایم پی ایز تحریک انصاف سے مسلسل رابطوں میں ہیں ان میں سے پانچ ارکان وہ بھی ہیں جنہوں نے اسپیکر الیکشن میں پارٹی امیدوار کی بجائےچوہدری پرویز الہیٰ کو ووٹ دیا تھا۔ یہ ارکان گرین سگنل ملنے پر فارورڈ بلاک یا اپنی پارٹی سے الگ ہو سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں