رمضان شوگر ملز کیس: شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

پاکستان میں قائد حزب اختلاف کے ٹیسٹ کی سہولت ہی میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں بیرون ملک رکنا پڑ رہا ہے. درخواست میں موقف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 25 مئی 2019 12:39

رمضان شوگر ملز کیس: شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 مئی۔2019ء) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ایک دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے .تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے احتساب عدالت میں پیش نہ ہوسکے، حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوئے.شہبازشریف کے وکیل نے اپنے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں شہبازشریف کے ٹیسٹ کی سہولت میسر نہیں ہے.

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک گئے، ملزم کی جانب سے بار بار حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی جاتی ہے، ملزم کی حاضری سے استثنیٰ کی بار بار کی درخواستوں کی وجہ سے کیس کا ٹرائل رکا ہوا ہے. عدالت نے شہبازشریف کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے موکل سے ہدایات لے کرآئیں کہ وہ کس حتمی تاریخ کو عدالت کے سامنے پیش ہوں گے.

جس پر احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف کی ایک دن کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی. سابق وزیر اعلی کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں شہباز شریف کے ٹیسٹ کی سہولت ہی میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں بیرون ملک رکنا پڑ رہا ہے، شہباز شریف کا 7 جون کو ٹیسٹ ہونا ہے جس کی رپورٹ آتے ہی شہباز شریف واپس آجائیں گے.

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے استثنیٰ کی درخوات کے خلاف اپنے جوابی دلائل میں موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک گئے، ملزم کی جانب سے بار بار حاضری سے استثنی کی درخواست دے دی جاتی ہے جب کہ عدالت کے سامنے آشیانہ اقبال اسکینڈل کے دیگر ملزمان اور گواہان ہر سماعت پر موجود ہوتے ہیں، ملزم کی حاضری سے استثنی کی بار بار کی درخواستوں کی وجہ سے کیس کا ٹرائل رکا ہوا ہے.

عدالت نے شہباز شریف کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی‘ عدالت نے شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کو ہدایت کی کہ وہ شہباز شریف سے ہدایات لے کر آئیں کہ وہ کس حتمی تاریخ کو عدالت کے روبرو پیش ہوں گے عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل کی سماعت بھی 28 مئی تک ملتوی کر دی.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں