حمزہ شہباز نے اظہار یکجہتی کے دوران گرنے والی خاتون کارکن کی خیریت دریافت کی

ہفتہ 25 مئی 2019 13:11

حمزہ شہباز نے اظہار یکجہتی کے دوران گرنے والی خاتون کارکن کی خیریت دریافت کی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر اظہار یکجہتی کے دوران گرنے والی خاتون کارکن کی خیریت دریافت کرنے کے لئے اپنی گاڑی رکوا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر بڑی تعداد میں کارکن ان سے اظہار یکجہتی کیلئے موجود تھے۔ اسی دوران پارٹی کی خاتون کارکن رخسانہ کوکب حمزہ شہباز کی گاڑی کے آگے نعرے لگاتے ہوئے زمین پر گر پڑیں جس پر حمزہ شہباز نے اپنی گاڑی رکوا دی اور انہیں پاس بلا کر ان کی خیریت دریافت کی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے جیسے بھی حالات رہیں گے حمزہ تیرے ساتھ رہیں گے کہ نعرے بھی لگائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں