چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لے جانا چاہیے. حمزہ شہباز
چیئرمین اپنے عہدے سے مستعفی ہوں‘ ان کے خلاف عدالت میں بھی جارہے ہیں. ملک احمد خان
میاں محمد ندیم ہفتہ 25 مئی 2019 14:33
(جاری ہے)
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کا جنازہ نکال دے گا، موجودہ حکومت نے 9 ماہ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے خوفناک قرضہ لیا ہے، شہباز شریف پر ثبوت کے بغیر الزامات لگائے گئے، شہباز شریف پر ثبوت کے بغیر الزامات لگائے گئے، صاف پانی کیس میں نیب کو شہباز شریف کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے تھا، نیب تحریک انصاف کا پلاننگ یونٹ ہے، چیئرمین نیب نے کہا حکومت کے خلاف کارروائی کی تو یہ گر جائے گی، کیا چیئرمین نیب اب اس بنیاد پر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے، چیئرمین نیب اگر ملکی مفاد بیان کریں گے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دیں.
ملک احمد خان نے کہا کہ نیب قانون کا غلط استعمال کر رہا ہے، نیب نوٹسز لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کررہے ہیں، نیب لوگوں کے گھروں کے محاصرے کر لیتا ہے، جب نیب سے پوچھتے ہیں کن وجوہات کی بنا پر گرفتار کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ دستاویزات خفیہ ہیں، نیب ہمیں گرفتاری کی وجوہات بتانے پر بھی تیار نہیں، کیا نیب ماورائے قانون اور بدمعاش ادارہ ہے. کیا نیب چاہتا ہے جس کے چاہے گردن پکڑ لے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو‘ نیب قانون میں کہاں لکھا ہے کہ چیئرمین نیب خود سوالنامہ ترتیب دیں. رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ چیئرمین نیب کو اخباری کالم کے مندرجات کی تردید کرنا پڑے گی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیئرمین نیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوں، ہم اخبار کے کالم پر ہتک عزت کا کیس فائل کر رہے ہیں، اس کے علاوہ ہم چیئرمین نیب کےخلاف لاہور ہائی کورٹ میں بھی جارہے ہیں. ملک احمد خان نے کہا کہ چیئرمین نیب نے ملکی نظام کا تماشا لگا دیا ہے، چیئرمین وہ ”ملکی مفاد“میں مستعفی نہیں ہوں گے، جس چیئرمین نیب کے خلاف کیس دائر ہوتے ہیں کیا ان کی تعیناتی درست ہے؟ ، چیئرمین نیب متنازع ہو چکے ہیں، اگر وزیر اعظم کو نکالا جا سکتا ہے تو چیئرمین نیب کو کیوں نہیں؟. ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا، نیب کے نوٹسز نے لوگوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کیا. انہوں نے کہا کہ اگر پیسے بھیجے بھی گئے تو بتایا جائے کہ کس کے پیسے بھیجے گئے، کیا صاف پانی کمپنی کے پیسے باہر بھیجے گئے؟ملک احمد خان نے کہا کہ کالم نگار اور چیئرمین نیب کے خلاف کیس فائل کریں گے، نیب کے نوٹسز نے لوگوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کیا، نیب کیا کوئی ماورائے قانون ادارہ ہے، کیا نیب والے یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں. رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نیب سے گرفتاری کی وجوہ پر جواب نہیں دیا جاتا، کہا جاتا ہے کہ یہ خفیہ دستاویزات ہیں نہیں بتا سکتے، کس قانون میں اس طرح کسی کو گرفتار کیا جا سکتا ہے‘ ہائی کورٹ میں ویسی ہرزہ سرائی نہیں کر سکتے جس طرح چیئرمین نیب نے کی، چیئرمین نیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوں. ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نیب کا کہنا ہے کہ جن پر الزام لگیں وہ مناصب جلیلہ پر فائز نہ ہوں، قانون پر کس کی تشریح مانی جائے، عدالت کی یا نیب کی، ایف بی آر کے چھاپوں سے لوگوں نے بینکوں سے پیسے نکال لیے، کاروباری کمیونٹی نے کاروبار ختم کر دیے.متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد
لاہورہائیکورٹ کی کامیاب امیدوارکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر مدمقابل امید وار کو ترمیم ..
لاہورہائیکورٹ،سیاستدانوں کے نام پر سرکاری عمارتوں ،شاہراہوں ودیگر مقامات کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست ..
پرویز الہی ٰکیخلاف دو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت دو مئی تک ملتوی
پراسیکیوشن دفتر میں کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر دو کلرکوںکو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت