نوازشریف سے جیل میں معروف شخصیت کی اہم خفیہ ملاقات

جمعرات23 مئی کو ہونے والی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو مریم نوازسے متعلق اہم پیغام پہنچایا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 مئی 2019 15:35

نوازشریف سے جیل میں معروف شخصیت کی اہم خفیہ ملاقات
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی 2019ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے جیل میں معروف شخصیت نے خفیہ ملاقات کی ، جمعرات 23مئی کو ہونے والی ملاقات 45منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو مریم نوازسے متعلق اہم پیغام پہنچایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی معروف شخصیت نے جمعرات 23مئی کو ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان ملاقات 45منٹ جاری رہی، ملاقات میں نوازشریف کو اہم پیغام پہنچایا گیا۔

جب پارٹی کے سینئر رہنماء نوازشریف سے ملاقات کرنے گئے تواس وقت بھی یہ شخصیت موجود تھیں۔لیکن جب ملاقات ہوئی تو اس وقت آدھ گھنٹہ ن لیگ کی سینئر لیڈرشپ کو جیل کے باہر انتظار کرنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معروف شخصیت کا تعلق اسلام آباد اور راولپنڈی کی اہم سرکاری شخصیات سے بھی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ ملاقات بہت اہم تھی،اور خفیہ تھی۔

ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو مریم نواز کے بیانات اور کیسز سے متعلق بیان دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی جب نوازشریف جیل میں تھے تو اس وقت بھی اسی شخصیت نے ملاقات کی تھی ، جس کے بعد ن لیگ کے بیانیئے میں تبدیلی آئی تھی اور خاموشی بھی رہی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بطور وزیر اعظم اپوزیشن لیڈرسے مشاورت کرکے چیرمین نیب لگایا تھا۔

جاوید اقبال کا نام مسلم لیگ ن کے مجوزہ3 ناموں میں شامل نہیں تھا۔اگروقت نے ثابت کیا کہ چئیرمین نیب کی تعیناتی کا میرا فیصلہ غلط تھا تو قوم سے معذرت کرلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جوسمجھتا ہے مودی کی جیت سے مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ عمران خان بہت کچھ کہتے رہتے ہیں ان کی باتوں کوکسی بات کو اہمیت نہیں دیتا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا کہ چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لے جانا چاہیے۔لاہور کی احتساب عدالت کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ چیئرمین نیب اور عمران نیازی اسمبلی میں آکر عوام کو بتائیں، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ نیب احتساب کے نام پر سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھال رہا ہے. دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوں اور ہم ان کے خلاف ہائی کورٹ میں بھی جارہے ہیں. لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کا جنازہ نکال دے گا، موجودہ حکومت نے 9 ماہ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے خوفناک قرضہ لیا ہے، شہباز شریف پر ثبوت کے بغیر الزامات لگائے گئے، شہباز شریف پر ثبوت کے بغیر الزامات لگائے گئے، صاف پانی کیس میں نیب کو شہباز شریف کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے تھا، نیب تحریک انصاف کا پلاننگ یونٹ ہے، چیئرمین نیب نے کہا حکومت کے خلاف کارروائی کی تو یہ گر جائے گی، کیا چیئرمین نیب اب اس بنیاد پر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے، چیئرمین نیب اگر ملکی مفاد بیان کریں گے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دیں. ملک احمد خان نے کہا کہ نیب قانون کا غلط استعمال کر رہا ہے، نیب نوٹسز لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کررہے ہیں، نیب لوگوں کے گھروں کے محاصرے کر لیتا ہے، جب نیب سے پوچھتے ہیں کن وجوہات کی بنا پر گرفتار کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ دستاویزات خفیہ ہیں، نیب ہمیں گرفتاری کی وجوہات بتانے پر بھی تیار نہیں، کیا نیب ماورائے قانون اور بدمعاش ادارہ ہے۔

کیا نیب چاہتا ہے جس کے چاہے گردن پکڑ لے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو، نیب قانون میں کہاں لکھا ہے کہ چیئرمین نیب خود سوالنامہ ترتیب دیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیئرمین نیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوں، ہم اخبار کے کالم پران کیخلاف ہتک عزت کا کیس فائل کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں