اسلام آباد کی 'معروف شخصیت' کی نواز شریف سے جیل میں ملاقات

23 مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں 45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں نواز شریف کو اہم پیغام پہنچایا گیا،سینئیر پارٹی رہنما کمرے کے باہر انتظار کرتے رہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 25 مئی 2019 15:39

اسلام آباد کی 'معروف شخصیت' کی نواز شریف سے جیل میں ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2019ء) :سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں اہم شخصیت کی ملاقات ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کا دن جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے لیے مختص ہے،تاہم اس جمعرات نواز شریف سے جیل میں ایک اہم شخصیت نے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد کی معروف شخصیت نے 23مئی کو نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔ دونوں کے درمیان ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔

45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں نواز شریف کو اہم پیغام پہنچایا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ن لیگ کے رہنماؤں کی نواز شریف سے ملاقات سے قبل ہوئی تھی۔سینئیر رہنما کمرے کے باہر انتظار کرتے رہے۔خیال رہے اس جمعرات کو نواز شریف سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، جاوید لطیف، خواجہ آصف، خرم دستگیر اور جاوید ہاشمی سمیت اہم رہنماؤں نے ملاقات کی تھی۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو افطار ڈنر اور پارٹی میٹنگ سے متعلق بریفنگ دی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف سخت احتجاج کا موڈ ہے۔پیپلز پارٹی کے احتجاج کا سن کر نواز شریف مسکرا دئیے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ ایک شخص نے مجھے کہا کہ جو پارٹی چھوڑ گئے انہیں واپس لے آئیں۔میں نے جواب دیا کہ جو مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ جائے انہیں واپس نہیں لیں گے۔

نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو عوام سے بھی مسلسل رابطہ رکھنے کی ہدایت کی تھی۔نواز شریف مزید کا کہنا تھا کہ 3 بار ملک کا وزیراعظم رہا ایک ڈھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔آج بھی معلوم نہیں کہ کس مقدمے میں جیل میں ہوں۔میرے خلاف اتنے مقدمات بنائے گئے لیکن کرپشن ثابت نہ کرسکے۔وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا رہا ایک مقدمہ اس کرسی پر بھی بنا دیں۔اب بلٹ پروف گاڑیاں کو مقدمہ بنا دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں