والدین نے پیدا ہونےوالے بچے کا نام عمران خان رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان کا تلہ گنگ ہسپتال کا اچانک دورہ، اس موقع پرہسپتال میں بچے کی ولادت، وزیراعظم کی والدین کو مبارکباد، بچے کو پیاربھی کیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 مئی 2019 18:13

والدین نے پیدا ہونےوالے بچے کا نام عمران خان رکھ دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی 2019ء) تلہ گنگ میں والدین نے ہسپتال میں پیدا ہونے والے بچے کا نام عمران خان رکھ دیا، وزیراعظم عمران خان نے ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ، اس وقت ہسپتال میں پیدا ہونے والے بچے کو وزیراعظم نے پیا رکیا ، والدین نے بچے کا نام ہی عمران خان رکھ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سرگودھااور خوشاب کے ہسپتالوں کے بعد آج تلہ گنگ میں بھی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا،اس موقع پر وزیراعظم نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور مسائل کے بارے دریافت کیا۔

وزیراعظم نے ہسپتال میں پیدا ہونے والے بچے کودیکھ کر اظہار مسرت کیا اوربچے کو پیا ربھی کیا۔جس پروالدین نے ہسپتال میں پیدا ہونے والے بچے کا نام عمران خان رکھ دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے خود نگرانی شروع کردی۔ انہوں نے آج سرگودھا کا دورہ کیا۔ جہاں وزیراعظم نے ہسپتال کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

وزیر اعظم عمران خان کو ہسپتال میں دیکھ کر لوگوں نے ان کے حق میں خیر مقدمی نعرے لگائے۔ وزیراعظم نے ہسپتال کی مرکزی ایمرجنسی کے علاوہ بچوں کی ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا۔ مریضو ں کے لواحقین کا وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز موجود نہیں۔ وزیراعظم نے ہسپتال انتظامیہ کوصحت و علاج کی بہتر سہولیات کیلئے ضروری ہدایات بھی دیں۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ہسپتالوں، اسکولوں، تھانوں، پناہ گاہوں، ترقیاتی منصوبوں کے اچانک دورے کرینگے۔ وزیراعظم مختلف شہروں میں عوام سے ملیں گے اورسہولتوں کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پرسینٹر فیصل اور مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم عمران خان سرگودھا کے بعد خوشاب بھی گئے جہاں وزیراعظم نے عوامی مسائل کا جائزہ لیا۔

تاہم بعد میں وزیراعظم عمران خان نے آج تلہ گنگ سٹی تھانے کا اچانک دورہ کیا، وزیراعظم نے حوالات میں بند افراد سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کیے۔ وزیراعظم نے روزنامچہ چیک کیا اور حوالات میں بند افراد سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ان سے پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے ؟ کس جرم میں لایا گیا؟ وزیراعظم عمران خان نے پولیس افسرسے پوچھا کہ تھانے میں اتنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں کیوں کھڑی ہیں؟ جس پرایس ایچ او نے کہا کہ موٹرسائیکلوں کی قسطیں ادا نہیں کی گئیں یہ وہ موٹرسائیکلیں ہیں۔ عمران خان نے بغیر پروٹوکول مختلف مقامات کے دورے کیے۔ وزیراعظم کے دورے سے انتظامیہ بھی لاعلم رہی۔ تھانے کے بعد وزیراعظم نے سٹی ہسپتال تلہ گنگ کا بھی اچانک دورہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں