اپوزیشن ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے کی بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے،

اب لوٹ مار کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، کارکنوں کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جائیگا ، گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور

ہفتہ 25 مئی 2019 19:23

اپوزیشن ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے کی بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے،
لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈ ا انتشار اور فساد کے سوا کچھ نہیں مگر ان کے تمام منصوبے فلاپ ہوں گے، جنہوںنے ملکی خزانہ لوٹا ہے ان کو پائی پائی کا حساب دینا پڑ یگا ،قومی دولت لوٹنے والے قومی مجرم ہیں ان کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی، کڑے اور بلا تفریق احتساب کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے مشکل سے مشکل فیصلے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا، وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن کے مطابق قوم سے دونہیں ایک پاکستان بنانے کا وعدہ بھی پورا کر یں گے، اب امیراور غر یب کی تفر یق نہیں ہوگی، پارٹی کیلئے قر بانیاں دینے والے کارکنوں کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتے کے روز گور نر ہائوس لاہور میں تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے سیکرٹر ی اطلاعات وقا ص افتخاربٹ ،سیالکوٹ سے امجد باجوہ ،وزیر اعلی شکایت سیل کے وائس چیئر مین ناصر سلمان ،ویمن تحفظ اتھارٹی کی چیئر پر سن فاطمہ چدھڑ،تحر یک انصاف کے مر کزی رکن شیخ زین سمیت دیگر کی قیادت میں آنیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت نے یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ جمہوریت 'پارلیمنٹ اور سیاست کو کر پشن سے پاک کر کے اداروں کو مضبوط کرنا ہے جس کے لیے ہر وہ اقدام کر یں گے جو ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب سے تحر یک انصاف اقتدار میں آئی ہے اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کر یں گے، اس لیے آئے روز حکومت کے خلاف محاذ بنانے کی باتیں کرتے ہیں ،اپوزیشن کو چاہیے وہ ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے کی بجائے اپنی ذمہ داری پوری کر یں اور ملک وقوم کے بہترین مفاد میں پار لیمنٹ کے اندراور باہر حکومت کے ساتھ تعاون کر یں تاکہ سب ملکراس ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مخصوص مقاصد کیلئے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے مگر اب لوٹ مار کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں