حمزہ شہباز کا چیئرمین نیب معاملے پر اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ

جسٹس(ر) جاوید اقبال اور عمران خان عوام کو حقائق سے آ گاہ کریں‘معیشت ڈوب رہی ہی:میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 25 مئی 2019 21:11

حمزہ شہباز کا چیئرمین نیب معاملے پر اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر اسمبلی کا اجلاس بلوایا جائے،چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لیکر جانا چاہیے،چیئرمین نیب اور عمران نیازی اسمبلی میں آکرعوام کو بتائیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ثبوت بعد میں آتاہے گرفتاری پہلے ہو جاتی ہے ، ملکی معیشت ڈوب رہی ہے نیب کاروباری افراد کو ڈرا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان نیازی نااہل وزیراعظم ہیں۔چیئرمین نیب کے معاملے پر اسمبلی کا اجلاس بلوایا جائے،چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لیکر جانا چاہیے،چیئرمین نیب اور عمران نیازی اسمبلی میں آکرعوام کو بتائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں