عید کے بعد اپوزیشن کی تقسیم کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا ،صمصام بخاری

شہباز شریف سولو فلائٹ چاہتے ہیں نان ایشوز کی سیاست کرنیوالے مایوس ہونگے، صوبائی وزیر اطلاعات

ہفتہ 25 مئی 2019 21:44

عید کے بعد اپوزیشن کی تقسیم کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا ،صمصام بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ عید کے بعد اپوزیشن کی تقسیم کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا لیگی قیادت روزانہ یوٹرن لے رہی ہے شہباز شریف سولو فلائٹ چاہتے ہیں نان ایشوز کی سیاست کرنے والے مایوس ہوں گے لاہور میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ عید کے بعد اور کچھ نہیں ہوگا صرف اپوزیشن تقسیم ہوگی مسلم لیگی قیادت روزانہ یوٹرن لے رہی ہے شہباز شریف سولو فلائٹ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست ذاتی مفادات کیلئے ہے نان ایشوز کی سیاست کرنے والے مایوس ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں