نیب کے خلاف پراپیگنڈہ کا مقصد کرپشن سے توجہ ہٹانا ہے‘صمصام بخاری

پارٹی کے ترجمان کے موقف کومریم نواز ، مریم اوررنگ زیب نے ان کی ذاتی رائے قرار دیا،یہ لوگ سخت کنفیوز نظر آرہے ہیں آواز اور وڈیوز کی ڈبنگ کرکے کچھ بھی ممکن ہے ، کئی ایسی ایپس موجود ہیں جسے بہت اعتراض ہے وہ بخوشی عدالت سے رجوع کرسکتا ہے حضرت علی علیہ السلام کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ،ہر مظلوم کا ساتھ دینا اور ظالم کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے‘صوبائی وزیر کا یو م شہادت علی کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 25 مئی 2019 22:51

نیب کے خلاف پراپیگنڈہ کا مقصد کرپشن سے توجہ ہٹانا ہے‘صمصام بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جو اتحاد بنانے جا رہی ہے وہ ما سوائے کرپشن کو بچانے کے کوئی قدر اس میں مشترک نہیں،پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا طریقہ کار اور نظریہ الگ لگ ہے، مسلم لیگ (ن )نے سیف الرحمن کے زریعے جو نیب بنایا تھا اس کا مقصد محض لوگوں کو تنگ کرنا تھالیکن آج کے نیب کا مقصد جن لوگوں نے کرپشن کی ہے ان کے خلاف کاروائی کرنا ہے، حکومت کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ نیب پر کسی کی گرفتاری یا رہائی پر کوئی دباو نہیں، نیب ایک آزاد ادارہ کے طور پر کام کر رہا ہے اور کرتا رہے گا،اربوں روپے کے اکاونٹ عام لوگوںکے نام پر ظاہر ہونے کی تحقیقات نیب کا اپنا کام ہے ،شریف برادران نے کرپشن میں گھر کی خواتین کو بھی شامل کر رکھاہے جن کا کوئی کاروبار نہیں، شہباز شریف صاحب کی بیگم صاحبہ کے اکاونٹ میں بھی اربوں روپے ہیں جبکہ انہوںنے خود کہا ہے کہ میں کوئی کاروبار نہیں کرتی،نواز لیگ کی قیادت روزانہ یوٹرن لے رہی ہے بیرون ملک بیٹھے شہبازشریف سولو فلائٹ چاہتے ہیں ،عید کے بعد کچھ نہیں ہوگا، اپوزیشن کی تقسیم ضرور سامنے آئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار صمصام علی بخاری نے ہفتہ کے روز راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ یوم شہادت حضرت علی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں سے نیب کے خلاف جو پراپیگنڈہ جار ی ہے وہ کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے، شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں کہاکہ وہ کسی کی ذاتی زندگی میں کوئی عمل دخل نہیں کرتے مگر آج ان کی پارٹی کے ترجمان نے بڑی شعلہ بیانی کے ساتھ خطاب فرمایا اور اس کے بعد مریم نواز ، مریم اوررنگ زیب کا ٹویٹ آیا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے ، اپنے طرز عمل سے وہ اس وقت سخت کنفیوز نظر آرہے ہیں جس کی اصل وجہ یہ ہے کہ نیب ان کے کرتوتوں کا حساب لے رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اس وقت حمزہ اور مریم کے درمیان جنگ جاری ہے جسے وہ ظاہر نہیں کرنا چاہتے ، آدھے لوگ مریم نواز اور آدھے مریم نواز کے ساتھ ہیں،یہ لوگوں کو اصل جھگڑے کی خبر نہیں ہونے دیتے ، ان کے ترجمان ملک احمد خان نے بھی کہا کہ انہوں نے پارٹی کی مشاورت سے موقف کا اظہار کیا ہے۔

ان کا اصل چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے، ہم من حیث القوم کرپشن کے خاتمے کا عہد کرتے ہیںاور یہ چاہتے ہیںکہ حزب اقتدار سمیت کرپشن میںچاہے جس بھی سیاسی جماعت کا جو بھی رکن شامل ہواس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ قوم کو یہ یقین ہو جائے کہ جن لوگوں نے ملکی دولت لوٹی ہے وہ واپس لائی جائے گی اور ملک و قوم پر خرچ کی جائے گی۔ صمصام علی بخاری نے کہاکہ نیب کے ترجمان نے چیئرمین نیب پر لگائے گئے تمام تر الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور ہم نے نیب سے بھی کہا ہے کہ اگر حکومت میں سے بھی جس پر بھی کرپشن کا الزام ہو اس کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے ، ڈان لیک کی طرح یہ بھی مسلم لیگ (ن) کا ڈرامہ اور ملی بھگت ہے جس طرح یہ ڈان لیک سے انحراف کرتے رہے اوراپنے ٹریک ریکارڈ کی طرح این آراو کے منحرف ہوتے رہے اور بعد میں یہ کہتے رہے کہ دس سال کا این آر او ہو ا ہے ، پانچ سال کا ہوا ہے ، تو ان پر کون اعتبار کرے گا۔

انہوںنے کہاکہ آواز اور وڈیوز کی ڈبنگ کرکے کچھ بھی کرنا ممکن ہے جس کا مقصد صرف نیب پر دباو ڈالنا ہے۔ آجکل میڈیا کا دور ہے اور کئی ایسی ایپس موجود ہیں۔ جنہیں بہت اعتراض ہے وہ بخوشی عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں واضح کیا کہ چیئرمین نیب کے معاملے میں پی ٹی آئی یا حکومت کسی طرح سے بھی ملوث نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سزا یافتہ ہے اور ان کے پاس پارٹی کا عہدہ بھی ہے جبکہ کے جہانگیر ترین زراعت کے شعبہ میں ماہرہیں اور کابینہ کے اجلاس میں کسی بھی ماہر کو خصوصی طور پر بلایا جاسکتاہے ۔

صمصام بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مودی کو سیاسی روایت کے تحت مبارکباد دی ہے وہ ہمارا ہمسایہ ہے اور ہم باوقار طریقے سے امن کی خواہش رکھتے ہیں،بھارت اگر بات کرے گا تو ہم بھی بات کریں گے اور اگر وہ حملہ کرنا چاہیں تو ہم بھی ویسے ہی جواب دیں گے جیسے پہلے دیا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں سیرت نبوی کو اپنانا ہو گا حضرت علی علیہ السلام کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے سیرت نبی کریم حضرت محمد پر چل کر ہم اپنی دنیا آخرت کو کامیاب بنا سکتے ہیںہمیں ہر مظلوم کا ساتھ دینا اور ظالم کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے حضرت امام حسین علیہ السلام نے عظیم قربانی دی ہمیں کربلا سے شجاعت اور صبر کا درس ملتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں