آفیشل کٹ جب بھی پہنتے ہیں فخر محسوس ہوتا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ‘شعیب ملک

جب پہلی بار کھیلا توتھا مجھے 18نمبر شرٹ دی گئی تھی ،خواہش تھی کہ اس بار بھی وہی نمبر والی شرٹ ملے ‘کرکٹر

اتوار 26 مئی 2019 18:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈ ر شعیب ملک نے کہا ہے کہ آفیشل کٹ جب بھی آپ پہنتے ہیں فخر محسوس ہوتا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ، میں چاہتا ہوں کہ ملک کیلئے اچھا کھیلوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ویڈیو بیان میں شعیب ملک نے بتایا کہ میرا شرٹ نمبر18 ہے کیونکہ جب پہلی بار کھیلا توتھا مجھے یہی نمبر دیا گیا تھا جو بعد ازاں کسی وجہ سے تبدیل بھی کیا گیا لیکن وہ بے بنیاد چیزیں ہیں۔کرکٹر نے بتایا کہ میری خواہش تھی کہ مجھے پھر سے نمبر 18 ہی ملے اس لیے پی سی بی سے درخواست کی جس کے بعد مجھے یہ نمبر دے دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں