ا*چیئرمین نیب کی ساکھ کو متاثر کرنیوالے ناکام ہونگے‘شفیق رضا قادری

اتوار 26 مئی 2019 22:25

ّلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) انجمن شہریان لاہور کے چیئرمین اور سیاسی و سماجی کارکن شفیق رضا قادری نے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پر لگائے جانیوالے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، چیئرمین نیب پر الزامات لگانے والے لوگ اپنے مفاد کیلئے کچھ بھی کرگزرتے ہیں اور جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ساکھ کو متاثر کرنے میں ناکام ہونگے۔

(جاری ہے)

انجمن شہریان لاہور اچھا کام کرنے پر قومی احتساب بیورو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پوری عوام چیئرمین نیب کیساتھ ہے اسے کسی صورت استعفیٰ نہیں دینے گے، جو لوگ چیئرمین نیب کے استعفے کی بات کرتے ہیںوہ بھی اس الزام تراش اوربلیک میلر گروہ کیساتھ ملے ہوئے ہیں،ایسے گروہ کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کے کردار پر کچڑ نہ اچھال سکے ایسا عناصر اداروں کو کمزور کرنے کے درپے ہیں،سیاسی و سماجی کارکن شفیق رضا قادری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت اچھا کام کررہے ہیں آئندہ چند ماہ بعد انشاء اللہ ملک خوشحال اورقرضوں سے پاک ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں