uدہشتگردی میں ’را‘ اور قادیانی ملوث ہیں : علامہ ممتاز اعوان

اتوار 26 مئی 2019 22:25

]لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں علماء اور دینی و مذہبی راہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان میں بڑھتی دہشتگردی اور مساجد پر دہشتگردانہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ بلوچستان دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ اور قادیانی ملوث ہیں سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے قادیانی امریکہ،اسرائیل اور بھارت کیساتھ خفیہ گٹھ جوڑ کر چکے ہیں ایک خاص پلاننگ کے تحت بلوچستان میں اسلام پسندوں اور وفاق پاکستان کے حامیوں اور مساجد کو ہی دہشتگردی کا ٹارگٹ بنایا گیاتاکہ سی پیک کو ناکام کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ الیکشنوں کے موقع پر بھی بلوچستان میں وفاق پاکستان کی حامی سیاسی جماعت اورصوبے کی سب سے بڑی دینی جماعت پر دہشتگردانہ حملے کیے گئے واضح رہے کہ پاکستان بننے کے فوری بعد قادیانی جماعت نے بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرکے قادیانی سٹیٹ بنانے کیلئے ایک بھرپور مہم جوئی شروع کی اور جبکہ بلوچستان دہشتگردی کے تانے بانے را اور قادیانی مرکز چناب نگر سے مل رہے ہیںاور یہ نیوز باقاعدہ طور پر نیوز پیپر پر چھپ چکی ہے ماضی میں جب قادیانی مرکز چناب نگر میں فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا تو وہاں سے دہشتگرد گرفتار کیے تو امریکہ نے اسکے خلاف واویلا اور احتجاج کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی سی پیک کے عظیم منصوبے کو ناکام بنانے کی بھارتی وقادیانی اور امریکی سازش ہے جسے وہاں کے اسلام پسند اور محب وطن عناصر مکمل طور پر ملیامیٹ کردیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں