{رمضان و قرآن کریم ایک عظیم عطیہ خداوندی ہیں : میاں محمد افضل

اتوار 26 مئی 2019 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) اسلامک ویلفیئر فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین اور اسلامی سکالر میاں محمد افضل نے جامع مسجد اشاعت القرآن الرحمن گارڈ لینک روڈ میں سرپرست میاں نذیر احمد کی زیر صدارت منعقدہ سالانہ عظمت ِرمضان المبارک اور قرآن حکیم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان و قرآن کریم ایک عظیم عطیہ خداوندی ہیں قرآن اور رمضان کا آپس میں گہرا تعلق ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی لیلتہ القدر کی رات عرش معلی سے آسمانِ دنیا پر مکمل نازل ہوا اسلئے رمضان المبارک کے مہینہ میں فرض روزے رکھنے کے بعد سب سے بڑی نیکی رمضان میں قرآن پاک کی تلاوت ہے جسکا تراویوں میں بھی مکمل اہتمام کیا جاتا ہے میاں محمد افضل نے کہا کہ رمضان اور قرآن ایک لازم و ملزوم میں اسلئے رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ قرآن کریم کی تلاوت کی جائے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں