مودی نےتقریب حلف برداری میں تاحال وزیراعظم کو دعوت نامہ نہیں بھیجوایا

تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی، نیتن یاہو، روسی صدر، ولی عہد ابوظبی اور حسینہ واجد کودعوت دی، عمران خان خطے میں گریٹ گیم کی وجہ سے سیاست میں فٹ نہیں ہو رہے۔ سینئر تجزیہ کارڈاکٹر شاہد مسعود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 مئی 2019 23:20

مودی نےتقریب حلف برداری میں تاحال وزیراعظم کو دعوت نامہ نہیں بھیجوایا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی 2019ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تقریب حلف برداری میں وزیراعظم پاکستان کو دعوت نہیں دی، تقریب میں نیتن یاہو، روسی صدر پیوٹن، ولی عہد ابوظبی اوربنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو بلایا گیا ہے، عمران خان کو نہ بلانے کی وجہ خطے میں گریٹ گیم ہے،عمران خان خطے کی سیاست میں فٹ نہیں ہو رہے۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے تبصرے میں بتایا کہ مودی نے تقریب حلف برداری میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، روسی صدر پیوٹن، باقی سربراہان مملکت کو بلایا، لیکن عمران خان کو نہیں بلایا۔

نوازشریف کو اپنی تقریب حلف برداری میں بلایا تھا ، انہوں نے کہا کہ مودی کے نوازشریف کے ساتھ ذاتی تعلقات تھے تو عمران خان کے ساتھ بھی ذاتی تعلقات رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ذاتی تعلقات والی بات نہیں بلکہ خطے میں ریاستوں کے درمیان جوگریٹ گیم چل رہی ہے، اس میں عمران خان فٹ نہیں ہو رہے ہیں۔ واضح بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی۔

جس میں مختلف سربراہاں مملکت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کوتقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیاجائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی جس میں مختلف سربراہاں مملکت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں سری لنکا، روس اور فرانسیسی صدورکے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم کو مدعو کیا جارہا ہے، ولی عہد ابوظبی محمد بن زیدالنہیان اوربنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد بھی تقریب حلف برداری میں مدعو ہیں۔

لیکن وزیراعظم عمران خان کوتقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیا جائیگا۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے انتخابات میں جیت پر مبارکباد دی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا، وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے وزیراعظم مودی سے مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہوں، دونوں ممالک کو اپنے عوام کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں