مدینہ منورہ جانے والی معتمرین کی بس کوٹریفک حادثہ

حادثے میں 23 پاکستانی اور الجزائر کے 3 شہری شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ محکمہ شہری دفاع

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار مئی 23:51

مدینہ منورہ جانے والی معتمرین کی بس کوٹریفک حادثہ
مکہ مکرمہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی 2019ء) مدینہ منورہ جانے والی معتمرین کی بس کوٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں 23 پاکستانی اور الجزائر کے 3 شہری شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ سے مدینہ جانے والی معتمرین کی بس کو نویریہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ہلال احمر نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں 26 معتمرین زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو حرا نیشنل ہسپتال اور کنگ عبدالعزیز جنرل ہسپتال مکہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 23 پاکستانی اور الجزائر کے 3 شہری شامل ہیں۔ محکمہ شہری دفاع نے مزید بتایا کہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments