اپنے فن کے ذریعے پوری دنیا میں پنجابی زبان کو متعارف کرایا‘ عارف لوہار

صوفیانہ کلام پیش کرنا اچھا لگتا ہے ، اسکی تاثیر دل پر اثر کرتی ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

پیر 27 مئی 2019 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ اپنے فن کے ذریعے پوری دنیا میں پنجابی زبان کو متعارف کرایاہے ، صوفیانہ کلام کی اپنی ایک تاثیر ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی اس کے الفاظ کو نہ سمجھنے کے باوجو د اس پر جھوم اٹھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرو یو میں عارف لوہار نے کہا کہ پنجابی زبان ہماری ثقافت کی بنیاد ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک اس کی پہچان بنانے میں اپنا کردارادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت اور اسے جڑی ہوئی چیزوں پر فخر کرنا چاہیے جس میں ہمارا لباس بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے صوفیانہ کلام پیش کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ اس کی تاثیر دل پر اثر کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں