انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے لائے گئے دو ملزمان پولیس کے حوالے

ندیم اصغر اوراظہر حسین سیالکوٹ پولیس کو قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے ، متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا

پیر 27 مئی 2019 14:25

انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے لائے گئے دو ملزمان پولیس کے حوالے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) قتل اور اقدام قتل میں مطلوب دو ملزمان کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے ائیر پورٹ پر کارروائی کے بعد سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی مسقط سے لاہور آنے والی پرواز 230سے دوران امیگریشن ندیم اصغر ولد محمد اصغر جبکہ دوسرے مسافر اظہر حسین ولد نور حسین کو گرفتا ر کیا گیا ۔دونو ں مسافر سیالکوٹ پولیس تھانہ سول لاء کو کو قتل اقدام قتل میں مطلوب تھے اور ان کی گرفتاری کے لئے انٹر پول کو بھی لکھا گیا تھا ۔ایف آئی اے امیگریشن نے دونوں ملزمان کوگرفتار کر کے سیالکوٹ پولیس کے انسپکٹر اعجاز احمد کے حوالے کر دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں