یوم تکبیر پر نواز شریف اور ایٹمی سائنسدانوں کو حکومتی سطح پر خراج تحسین پیش کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 27 مئی 2019 14:25

یوم تکبیر پر نواز شریف اور ایٹمی سائنسدانوں کو حکومتی سطح پر خراج تحسین پیش کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) یوم تکبیر پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ایٹمی سائنسدانوں کو حکومتی سطح پر خراج تحسین پیش کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 28مئی کا دن پاکستان میں یوم تکبیر اور یوم تشکر کے طور پر منایا جاتا ہے،28مئی کو نواز شریف نے پانچ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنایا،ایٹمی قوت بننے کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوا،میاں نواز شریف نے امریکہ کی اربوں ڈالر کی پیشکش کو مسترد کرکے ملکی سلامتی و خود مختاری کو ترجیحی دی۔

یوم تکبیر کے موقع پر نواز شریف اور ایٹم بم بنانے والے سائنسدانوں کو حکومتی سطح پر خراج تحسین پیش کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں