سرکاری ہسپتالوں میں انسولین کی بندش کیخلاف تحریک التوا ء پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 27 مئی 2019 14:25

سرکاری ہسپتالوں میں انسولین کی بندش کیخلاف تحریک التوا ء پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انسولین کی بندش کے خلاف تحریک التوا ء پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں عام ادویات کی مفت عدم دستیابی کے بعد ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفت انسولین کی سہولت بھی ختم کردی گئی۔سابق حکومت پنجاب بھر کے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کروڑوں روپے کی خطیر رقم سیعالمی معیار کی انسولین بالکل مفت فراہم کر رہی تھی۔انسولین کی بندش سے براہ راست غریب اور مستحق مریض ہی متاثر ہو ں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں