لوکل گورنمنٹ ترامیمی ایکٹ 2019 ء کیخلاف مختلف درخواستوں کی سماعت کل سے شروع ہوگی

پیر 27 مئی 2019 17:00

لوکل گورنمنٹ ترامیمی ایکٹ 2019 ء کیخلاف مختلف درخواستوں کی سماعت کل سے شروع ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) لاہور ہائی کورٹ کا فل بنچ لوکل گورنمنٹ ترامیمی ایکٹ 2019 ء کے خلاف 18 سابق چیئرمین ضلع کونسلز اور لارڈ میئر لاہور کی درخواستوں کی کل منگل سے سماعت شروع کرے گا۔ جسٹس مامون الرشید کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل فل بنچ سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یہ فل بینچ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مامون ا لرشید کی سفارش پر تشکیل دیا گیا ہے۔

فل بنچ میںرا و لپنڈی، ملتان اور بہاولپور کے کیسوں پر بھی سماعت ہوگی۔ سابق چیئرمینوں نے لوکل گورنمنٹ ترامیمی ایکٹ کے خلاف راو لپنڈی ،ملتان اور بہاولپور میں بھی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان نے پرنسپل سیٹ اور تمام بنچوں میں دار درخواستوں کو اس بنچ میں لگانے کا حکم دے رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں