ن لیگ کے لاڈلے کارکن کا حمزہ شہباز کو رہا 'نہ' کرنے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے متحرک کارکن نے جذبات میں آکر حمزہ شہباز کو رہا نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا، ویڈیو نے جذباتی کارکن کا مذاق بنوا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 12 جون 2019 13:20

ن لیگ کے لاڈلے کارکن کا حمزہ شہباز کو رہا 'نہ' کرنے کا مطالبہ
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جون 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے جذباتی کارکن ایوب وسایا اپنے لیڈر اور رہنماؤں کی عدالت میں پیشیوں اور گرفتاریوں پر اکثر جذباتی ہو جاتے ہیں۔اور پھر ان کے دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو جاتی ہیں۔تاہم اب ان کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کو دیکھ کر یقیناَ وہ شرمندہ ہو جائیں گے۔ن لیگ کے کارکن نے جذبات میں آ کر حمزہ شہباز شریف کو رہا نہ کرنے کا بول دیا۔

یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے اور ن لیگ کے مخالفین خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی ضاصا مذاق اڑا رہے ہیں۔
ن لیگ کے یہ کارکن پہلے بھی اپنی مختلف حرکات کی وجہ سے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نواز شریف کے جذباتی کارکن ایوب وسایا نے نواز شریف کی قید پر احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک میرے لیڈر نواز شریف کو رہا نہیں کیا جائے گا ، میں فیڈر سے دودھ پیتارہوں گا۔

سابق وزیر قانون اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کی پریس کانفرنس کےدوران دلچسسپ مناظر دیکھنے کو ملے جب نواز شریف کا جذباتی کارکن پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناءاللہ کے پیچھے کھڑے ہو کر فیڈر سے دودھ پیتا رہا۔میڈیا نے نواز شریف کے جذباتی کارکن کے فیڈر سے دودھ پینے کے دلچسپ مناظر کو کمیرے میں قید کر لیا۔جب نواز شریف کو دوسری بار جیل میں قید کیا گیا تو جذباتی کارکن ایوب وسایا خود کو زنجیروں میں جکڑ کر احتجاج کرنے پہنچ گیا۔

اس نے سینے پر نواز شریف اور شہباز شریف کی تصویریں چسپاں کر رکھی تھیں جبکہ اس کے ایک ہاتھ میں فیڈر بھی موجود تھی ۔ ایوب بھٹہ وسایا کا کہنا تھا کہ میں مسلم لیگ ن کا کارکن ہوں ۔میں نواز شریف اور شہباز شریف کا ادنیٰ سپاہی ہوں ۔میرا جینا مرنا مسلم لیگ ن اور شہباز شریفاور نواز شریف کے ساتھ ہے۔میں تب تک اس فیڈر سے دودھ پیتا رہوں گا جب تک میرے لیڈر میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کو رہا نہیں کر دیا جاتا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایوب وسایا نواز شریف سے ہاتھ ملانے کے چکر میں سیکیورٹی گارڈز کے ہاتھوں مار کھا چکا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں