بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی جاتی امراء میں ملاقات ختم

دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، قریبی ساتھی بھی ملاقات میں موجود رہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 16 جون 2019 14:45

بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی جاتی امراء میں ملاقات ختم
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 16جون2019ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی دعوت پر ملاقات کے لیے جاتی امراء پہنچ تھے اب یہ ملاقات ختم ہو گئی ہے۔ مریم نواز نے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کو ظہرانے پر آنے کی دعوت دی تھی جسے بلاول بھٹو نے قبول کر لیا تھا اور اب بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچے گئے ہیں جہاں ان کا استقبال مریم نواز شریف نے کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دونوں کی جانب سے قریبی ساتھی بھی شریک ہوئے۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات جاتی امراء میں مریم نواز اور کیپٹرن(ر) محمد صفدر سے ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے پیش گئے بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اگلے منصوبہ بندی بھی کی گئی کہ کیسے حکومت کے خلاف چلنا ہے۔

(جاری ہے)

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، حسن مرتضی اور مصطفیٰ نواز کھوکھر موجود تھے۔ جب کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب ، رانا ثنا اللہ اور ایاز صادق، محمد زبیر بھی جاتی امراء میں موجود تھے۔ پہلے دونوں رہنماؤں کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس کے بعد مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات شروع ہو گئی جس کے بعد ظہرانہ دیا گیا۔

یاد رہے کہ کل بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز صاحبہ نے انہیں لنچ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں ان لوگوں سے ملاقات کروں گا جن کو ملکی مسائل حل کرنے میں دلچسپی ہے ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نکی نائب صدر مریم نوازنے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور ملاقات کی دعوت دی تھی جس کے بعد اب بلاول بھٹو نے جاتی امراء میں مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کی بلاول بھٹو زرداری سے ایک روز قبل ملاقات ہو چکی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری دوبارہشہباز شریف سے ملنا چاہیں تو مل سکتے ہیں۔ انہوں نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کی آج ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کہا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات معمول کی ہے، دونوں رہنماؤں میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہو گی، احتجاج کا فیصلہ اے پی سی میں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اے پی سی کے فیصلے کو مانیں گے اور ڈکٹیٹ نہیں کریں گے۔ راناثناء اللہ نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کی بلاول سے ایک روز قبل ملاقات ہو چکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں