آزادعدلیہ کے اوپر نالائق حکومت کا حملہ قبول نہیں،مریم نواز

دونوں جماعتوں نے جمہوریت اورآئین کی بالادستی کیلئے قربانیاں دیں،10ماہ میں ملک میں معاشی بحران ناقابل برداشت صورتحال اختیارکرگیا۔ نائب صدر ن لیگ مریم نوازکی بلاول بھٹو سے ملاقات میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 جون 2019 18:22

آزادعدلیہ کے اوپر نالائق حکومت کا حملہ قبول نہیں،مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جون 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آزادعدلیہ کے اوپر نالائق حکومت کا حملہ قبول نہیں، دونوں جماعتوں نے جمہوریت اورآئین کی بالادستی کے لیے قربانیاں دیں،10ماہ میں ملک میں معاشی بحران ناقابل برداشت صورتحال اختیارکرگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب صدرن لیگ مریم نواز اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان رائیونڈ میں ملاقات ہوئی۔

بلاول بھٹو مریم نواز کی دعوت پر جاتی امراء گئے۔ ملاقات میں سردارایازصادق، پرویزرشید اورمریم اورنگزیب، راناثنااللہ، محمد صفدر، سابق گورنرسندھ محمدزبیربھی شریک تھے۔ جبکہ پیپلزپارٹی پارٹی وفد میں قمرزمان کائرہ، مصطفیٰ نوازکھوکھر، چوہدری منظور اور حسن مرتضیٰ شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کا موجودہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کے حوالے سے غور کیا گیا۔

ملاقات میں میثاق جمہوریت کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف مل کر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں نے اتفاق کیا کہ آئین کی سربلندی اور جمہوریت ہی ملک کو آگے لے جاسکتی ہے۔ اس موقع پر مریم نواز نے قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعا کی۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ کے بیٹے کے انتقال پر افسوس تعزیت کیلئے جلد آپ کے گھر آؤ ں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ کائرہ صاحب مجھے میاں صاحب نے آپ سے ذاتی طور پر افسوس کرنے کو کہا تھا۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ آزادعدلیہ کے اوپر نالائق اورجھوٹی حکومت کا حملہ قبول نہیں۔ دونوں جماعتوں نے جمہوریت اورآئین کی بالادستی کے لیے قربانیاں دیں۔ مریم نواز نے کہا کہ 10ماہ میں ملک میں معاشی بحران ناقابل برداشت صورتحال اختیارکرگیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ووٹ چوراورکٹھ پتلی حکومت عوام کی ترجمانی نہیں کرسکتی۔ پھانسی اورجیلیں دیکھنے والی جماعتوں کوسلیکٹڈ حکومت ڈرا نہیں سکتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں