پ* مریم نواز اور بلاول کی ملاقات خوش آئند ہے،شاہ محمد اویس نورانی

w حکومت نیب گردی کے ذریعے سیاسی انتقام کے راستے پر چل رہی ہے / حکمرانوں کو اپوزیشن راہنماؤں کی پکڑ دھکڑ مہنگی پڑے گی۔ احتساب انتقام بن چکا ہے،جے یو پی کے ہنگامی مشاورتی اجلاس سے خطاب

اتوار 16 جون 2019 19:15

لله لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ مریم نواز اور بلاول کی ملاقات خوش آئند ہے۔ حکومت نیب گردی کے ذریعے سیاسی انتقام کے راستے پر چل رہی ہے۔ حکمرانوں کو اپوزیشن راہنماؤں کی پکڑ دھکڑ مہنگی پڑے گی۔ احتساب انتقام بن چکا ہے۔ سیاسی انتشار کی ذمہ داد حکومت ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ قوم کا نااہل حکومت پر اعتماد اور اعتبار ختم ہو چکا ہے۔ اب حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر ہو گا۔ وکلا تحریک کی بھرپور تاہید و حمایت کرتے ہیں۔ حکومت نے خود احتجاجی تحریک کا ماحول بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے ہنگامی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرکزی و صوبائی راہنماؤں نے شرکت کی۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی گرینڈ اپوزیشن الائنس کی پیش خیمہ ثابت ہو گی۔ ناکام، نااہل اور نالائق حکومت نے نو ماہ کے دوران اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ عمران خان کا جعلی بت ٹوٹ چکا ہے۔ عمران خان کے تمام دعوے اور وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ تحریک انصاف تاریک انصاف بن چکی ہے۔ جے یو پی اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی تحریک کا بھرپور ساتھ دے گی۔ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی منصوبہ بندی تیار کر لی ہے۔ نکمی حکومت کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ حکومت سے عوام کی مایوسی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں