ج*صالح معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کاکردارانتہائی اہم :ڈاکٹرراغب نعیمی

اتوار 16 جون 2019 19:15

/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ صالح معاشرے تشکیل میں اساتذہ کاکردارانتہائی اہم ہے۔ملک وقوم تعمیر وترقی میں والدین ،اساتذہ اورسوسائٹی کامشترکہ ذمہ داری ہے۔طالب علم کو آسمانوں کی بلندیوں تک پہنچانے میں اساتذہ بہت نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کی ساری ترقی کے پیچھے اساتذہ کا بڑا اہم کردار ہے۔نئی نسل کی تعمیر و ترقی،معاشرے کی فلاح و بہبود ،جذبہ انسانیت کی نشوونما اور افرادکی تربیت سازی میں اساتذہ کاکردار ا نتہائی اہم ہے۔استاد علم کا سرچشمہ ہوتا ہے۔ قوموں کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا رول اہمیت کا حامل ہوتاہے صالح معاشرے کی تعمیر میں کلیدی کردار استاد معاشرے کی عمدہ اقدار کا امین و نگہبان ہونے کے ساتھ ساتھ ان اقدار کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے کا ذریعہ بھی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں ’’تربیتی ورکشاپ برائے اساتذہ مدارس دینیہ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ سے موٹیویشنرساجد حفیظ ملک،مفتی عمران حنفی،مولانا مسعود احمدسیالوی،مولانا نذر فریدالقادری،مولانا ضیاء اللہ نورانی، ماسٹراشفاق احمدنے بھی خطاب کیا۔ جبکہ مولانا کلیم فاروقی،مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی،مفتی عارف حسین ،مفتی سید پیر زین لعابدین شاہ،مولانا غلام یاسین نعیمی،مفتی ندیم قمر،مفتی سلطان احمد،قاری ذولفقار احمد،قاری غلام محی الدین،مولانا محب الرسول،مفتی مدنی نے دیگر اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

معروف موٹیویشنرساجد حفیظ ملک نے اپنے لیکچر میں کہاکہ تدریس وہ پیشہ ہے جسے صرف اسلام ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر مذہب اور معاشرے میں نمایاں مقام حاصل ہے۔استاد قوموں کی تعمیر میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اچھے لوگوں کی وجہ سے اچھا معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور اچھے معاشرے سے ایک بہترین قوم تیار کی جا سکتی ہے۔ اساتذہ اپنے آج کو قربان کر کے بچوں کے کل کی بہتری کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

دیگر معاشروں اور مذاہب کے مقابلے میں اگر اسلام میں استاد کے مقام کے بارے میں ذکر کیا جائے تو اسلام اساتذہ کی تکریم کا اس قدر قائل ہے کہ وہ انہیں روحانی باپ کا درجہ دیتا ہے۔کسی بھی انسان کے اصلی والدین اس کو آسمان سے زمین پر لے کر آتے ہیں لیکن استاد اس کی روحانی اور اخلاقی تربیت کے نتیجے میں اسے زمین کی پستیوں سے اٹھا کر آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے۔اساتذہ بچوں میں ،برداشت،روادری جیسے اوصاف پیدا کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں