فادرز ڈے پردونوں’’ابوبچاؤمہم‘‘ کیلئے اکٹھے ہوئے، فردوس عاشق

دونوں کے ابو فادرز ڈے پردستیاب نہیں تھے، رائیونڈ میل ملاپ انتشاراوردھڑے بندی کی واضح نشاندہی ہے، قوم جانتی ہے کہ 2 نابالغ بچے لیڈ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ مریم نواز اوربلاول بھٹو کی ملاقات پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 جون 2019 20:02

فادرز ڈے پردونوں’’ابوبچاؤمہم‘‘ کیلئے اکٹھے ہوئے، فردوس عاشق
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جون 2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فادرز ڈے پردونوں’’ابوبچاؤمہم‘‘ کیلئے اکٹھے ہوئے، دونوں کے ابو فادرز ڈے پردستیاب نہیں تھے، رائیونڈ میل ملاپ انتشاراوردھڑے بندی کی واضح نشاندہی ہے، قوم جانتی ہے کہ 2 نابالغ بچے لیڈ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج ایک سیاسی میچ رائے ونڈ میں ہوا۔

رائے ونڈ میں جو میل ملاپ ہوا وہ انتشاراوردھڑے بندی کی واضح نشاندہی ہے۔ عوام کے مسائل سے ناواقف ٹولہ اپنے لیے گٹھ جوڑکررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ ہاتھ ملتا رہ جائےگا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف سیاست میں ہراداکار سے سوال پوچھنے آئی ہے۔ تحریک انصاف ہر ڈرامہ باز سے حساب لینے آئی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فضل الرحمان 1995ء کے بعد پہلی مرتبہ سرکاری سہولیات کے پیکج سے محروم ہوئے۔

مولانا کے احساس محرومی کو یہ اپنی خواہشات کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بےنظیر بھٹوکی روح تڑپ رہی ہوگی۔ شاہی دعوت کے بعد اعلامیہ میں مہنگائی کا ذکرخیرہوا۔ مہنگائی کا ذکروہ کر رہے ہیں جومنہ میں سونے کا چمچہ لے کرپیدا ہوئے۔ ان لوگوں نے ہی قوم کو یہ تکلیف پہنچائی ہے۔ فادرز ڈے پردونوں ابوبچاؤمہم کیلئے اکٹھے ہوئے۔

دونوں کے ابو فادرزڈے پردستیاب نہیں تھے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کوعلاج کا مشورہ دینے والی کنیزخاص سن لے۔ کنیزخاص کوپتہ ہونا چاہیےعمران خان کرپٹ لوگوں کیلئے پروفیشنل ڈاکٹر ہیں۔ کنیز خاص پی ٹی وی کو تباہ کر کے چلی گئیں۔ آپ نے اپنوں کونوازنے کیلئے پالیسیاں بنائیں اور میں آپ کا علاج کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اعلامیہ میں ہمیں انہوں نے غیر نمائندہ قرار دے دیا۔

جس پرعدالت سےغیرنمائندہ ہونے کا لیبل لگا ہو، وہ اس کا تعین کیسے کرسکتی ہے؟ ان کے بچوں نے ساری جائیدادیں باہربنائیں۔ معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ قوم سمجھتی ہے کہ یہ2 نابالغ بچے قوم کولیڈ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔ بس عوام کے مسائل سے ناواقف ٹولہ اپنے لیے گٹھ جوڑکررہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں