کمیشن نواز، شہبازاور زرداری کیلئے عمران خان کا بڑا تحفہ ہے، حسن نثار

یہ بہت بڑا احسان ہے، کیونکہ بے ایمان کو ایماندار ثابت کرنا آسان ہے، لیکن ایماندار کو بے ایمان ثابت کرنا بہت مشکل ہے، کمیشن کو چاہیے کہ پہلے مرحلے میں 10سالوں کا پھر اگلے 10سالوں کا حساب کرے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 جون 2019 23:19

کمیشن نواز، شہبازاور زرداری کیلئے عمران خان کا بڑا تحفہ ہے، حسن نثار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جون 2019ء) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ کمیشن نواز ، شہبازور زرداری کیلئے عمران خان کا بڑا تحفہ ہے، یہ بہت بڑا احسان ہے، بے ایمان کو ایماندار ثابت کرنا آسا ن ہے، ایماندار کو بے ایمان ثابت کرنا بہت مشکل ہے، کمیشن پہلے مرحلے میں 10سالوں کا پھر اگلے 10سالوں کا حساب کرے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں مریم نواز اوربلاول بھٹو کی ملاقات پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب نوازشریف محترمہ بے نظیر بھٹو کو سکیورٹی رسک اور محترمہ بے نظیربھٹو نوازشریف کو حقارت سے ’نوازو‘ کہتی تھیں۔

حسن نثار نے کہا کہ نوازشریف نے ایک وقت جب بلاول کے ابو کو اٹھوایا اور اس کی زبان کٹوائی، جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا وہ بندہ سینیٹ میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف کے ابا جی کو اٹھوایا اور جیل کے اندر ڈالا، آج بلاول بھٹو اور مریم نواز دونوں کے اباجی جیل میں ہیں، آگے کیا ہوتا ہے ،وقت بتائے گا۔حسن نثار نے کہا کہ شہبازشریف اینڈکمپنی کیلئے مشتاق چینی جیسااسحاق ڈار ہی وعدہ معاف گواہ کافی ہے۔

اسحا ق ڈار نے پھرتیاں دکھائی تھیں کہ مجھ کو ڈرا دھمکا کربیان لیا گیا تھا۔ اس لیے نیب کو مشتاق چینی کا یقین کرلینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کون آدمی ہے؟ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی، قبر کھود کرنکال لینا، اب دھیلے کی کرپشن کہاں ہے؟ اب تواربوں کا دور ہے۔سلیمان شہبازبلاوجہ ملک سے باہر اور حمزہ شہبازملک کے اندر ایسے ہی نہیں ہے ، کچھ تو ہے نا جس کی وجہ سے سلیمان شہبازباہر بیٹھا ہے۔

اگر یہ لوگ بچ گئے،پھر کچھ نہیں بچے گا۔لوگوں کا ایمان ریاست سے اٹھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ کہتے سیاست چھوڑ دیں گے توکیا تم ہم پراحسان کرو گے؟ تمہارا توماضی بھی ریورس ہونا چاہیے۔حسن نثار ایک سوال ”وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کو10سالوں میں کیسے لوٹا گیا؟ اس کیلئے کمیشن بنائیں ، جس میں آئی ایس آئی، ایم آئی ، آئی بی ، ایف بی آر،ایس ای سی پی کے نمائندے شامل ہوں گے،“ کے جواب میں کہا کہ آپ نے جتنے نام لیے، جتنی بارلیے ،اتنی بارمیرے دل سے الحمداللہ، سبحان اللہ ،اللہ اکبرنکلا۔

یہ کمیشن نوازشریف ، شہبازشریف اورآصف زرداری جیسے لوگوں کیلئے عمران خان کا بنیادی طور پر بڑا تحفہ ہے۔یہ بہت بڑا احسان ہے۔یہ سارے کہتے ہیں ہمارا دامن صاف ہے، لیکن اس کے ساتھ ملکی خزانہ کیوں صاف ہے؟انہوں نے کہا کہ ان کے تحفظات بھی سنے جائیں کہ پہلے یہ 10سال پھر اگلے دس سالوں کا حساب کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں