نواز شریف کے مشیروں کا حکومت کے خلاف فی الحال تحریک نہ چلانے کا مشورہ

اس وقت ماحول احتجاج کے لیے سازگار نہیں، حکومت کے خلاف تحریک ستمبر کے ماہ سے چلائی جائے۔ مشیروں کا مشورہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 جون 2019 11:31

نواز شریف کے مشیروں کا حکومت کے خلاف فی الحال تحریک نہ چلانے کا مشورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1۷ جون 2019ء) :پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مشیروں نے فی الحال احتجاج نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈر یعنی کے نواز شریف اور آصف علی زرداری اس وقت جیل میں قید ہیں جس کے بعد دونوں جماعتوں نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا تاکہ حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ اپوزیشن نے بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور متحد ہو کر حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے سیاسی پنڈتوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ موجودہ حکومت کوئی ابھی کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ان کے مشیروں نے احتجاج سے روک رکھا ہے۔

نواز شریف کے مشیروں کا کہنا ہے کہ اس وقت کا ماحول احتجاج کے لیے سازگار نہیں ہے۔انہوں نے نواز شریف کو ستمبر سے احتجاج کرنے کا مشورہ دیا ہے۔جب کہ دوسری جانب ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف تحریک کے بیانیہ پر تقسیم ہو گئی ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی مہنگائی اور معیشت کو بنیاد بنا کر احتجاج کرنا چاہتی ہیں تاہم مولانا فضل الرحمن حکومت کو جعلی قرار دیتے ہوئے حکومت گراؤ تحریک چلانا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے اس حوالے سے موقف اپنایا ہوا ہے کہ حکومت گرانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہونا چاہئیے کیونکہ عوام مسائل کی بنیاد پر حکومتیں نہیں گرتیں۔مولانا فضل الرحمن حکومت مخالف تحریک چلانے کے لیے لوگ اکھٹے کرنا میرا کام ہے۔ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حالیہ گرفتاریوں کے بعداے پی سی بلانا چاہتی ہیں لیکن مولانا فضل الرحمن چاہتے ہیں کہ واضح بیانیے کے ساتھ اے پی سی بلائی جائے۔تاہم امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اب چونکہ پاکستان کی حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں لہٰذا اب حکومت مخالف چلائی گئی کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں