عمران خان تاریخ میں واحد وزیراعظم ہیں جو اپنے گھر کا تمام خرچ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں،ترجمان پنجاب

پیر 17 جون 2019 20:35

عمران خان تاریخ میں واحد وزیراعظم ہیں جو اپنے گھر کا تمام خرچ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں،ترجمان پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں واحد وزیراعظم ہیں جو اپنے گھر کا تمام خرچ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ عمران خان کے سفر اور سکیورٹی کے اخراجات حکومت اٹھاتی ہے کیونکہ وہ ریاست کی ضرورت ہے، عمران خان اپنے گھر میں رہتے ہیں اور اس کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کا خرچ عمران خان نے چالیس فیصد کم کیا ہے، نوازشریف اورشاہد خاقان عباسی ایک ارب چالیس کروڑ تک وزیراعظم ہائوس میں خرچہ کرتے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں