پنجاب حکومت نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہیں د ے رہی ،ذاتی معالج کا شکوہ

پیر 17 جون 2019 21:58

پنجاب حکومت نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہیں د ے رہی ،ذاتی معالج کا شکوہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے شکوہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت انہیں جیل میں نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ بات بار بار باور کروا رہے ہیں کہ سابق وزیر اعظم کو کوٹ لکھپت جیل میں 24 گھنٹے نگہداشت کی ضرورت ہے۔ ان کی صحت دن بدن خراب ہو رہی ہے اور انہیں مسلسل علاج کی ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں