پیپلزپارٹی بلاول کے ہاتھ سے نکل رہی ہے، ڈاکٹرشاہد مسعود

سندھ میں موجودہ پیپلزپارٹی خوف میں مبتلا ہے، سندھ میں بہت سخت ترین احتساب ہونے جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 جون 2019 21:42

پیپلزپارٹی بلاول کے ہاتھ سے نکل رہی ہے، ڈاکٹرشاہد مسعود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جون 2019ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلاول کے ہاتھ سے نکل رہی ہے، سندھ میں موجودہ پیپلزپارٹی خوف میں مبتلا ہے، سندھ میں بہت سخت ترین احتساب ہونے جا رہا ہے، انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ حکمرانی سندھ میں کی ہے ۔ پنجاب میں بلاول بھٹو کے قمر زمان کائرہ اور دوسرے لوگ ہیں، لیکن سندھ میں محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے بعد جو پیپلزپارٹی آئی ہے وہ بے نظیر بھٹو کی پیپلزپارٹی نہیں ہے۔

اس پیپلزپارٹی نے سندھ میں کچھ الگ انداز میں کام کیا ہے۔ اس پیپلزپارٹی نے سندھ میں بہت زیادہ خوف میں کام کیا ہے۔یہ بالکل ایسے ہی ہے اس کو کسی حد تک ایم کیوایم کے ساتھ ملاسکتے ہیں، اگر فریال تالپور یا آصف زرداری کی بات یا حکم نہیں مانا تو عہدہ یا بے عزتی ہوجائے ، یہ سزا کم ہے ، اسلم مسعود کہتے تھے کہ مجھے یہ جدہ میں مروا دیں گے۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم والی فرنچائز اب شہبازشریف اور آصف زرداری کی طرف بھی آگئی ہے۔

مشتاق چینی ، میں نے کہا کہ اس کو چینی کو کہتے ہیں ؟ کہتے شوگر مل میں کام کرتے تھے اس کی وجہ سے کہتے ہیں۔سندھ میں پیپلزپارٹی کا خوفزدہ جو پہلو ہے ، پتافی اس کی وجہ سے استعفیٰ دے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بہت سخت ترین احتساب ہونے جا رہا ہے۔بلاول بھٹو کو اس کا اندازہ ہونا چاہیے ۔بلاول ہاؤس کراچی دائیں بائیں 48گھروں یا جائیدادوں کو جوڑ کر بلاول ہاؤس بنادیا گیا ہے۔اس کیلئے 84ارب ادا کیا گیا ہے۔شاہد مسعود نے کہا کہ شہبازشریف اپنی طرف سے بات نہیں کررہے، وہ آصف زرداری اور نوازشریف دونوں کیلئے چل رہی ہے۔زرداری نے اپنااختیار شہبازشریف کو دیا ہوا، کیونکہ شہبازشریف جیل سے باہر ہیں۔یہ بات کوئی این آر او یا ڈیل نہیں ہے، کوئی اور بات ہے جو چل رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں