میرے اکاﺅنٹ میں کروڑوں روپے سلمان شہباز نے جمع کرائے تھے

مشتاق چینی نے شریف فیملی کے خلاف حیرت انگیز انکشافات کر ڈالے

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 18 جون 2019 06:48

میرے اکاﺅنٹ میں کروڑوں روپے سلمان شہباز نے جمع کرائے تھے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2019ء) نیب نے شریف فیملی کے گرد شکنجہ کس رکھا ہے اور جب سے شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو گرفتار کیا گیا تب سے شریف فیملی کی مشکلات میں اور بھی اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ کئی دنوں سے مشتاق چینی کے وعدہ معاف گواہ بننے کی باتیں سنائی دے رہی تھیں اور بالآخر اب اس نے بیان ریکارڈ کر ا ہی دیا جس میں حیران کن انکشافات کیے گئے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کروڑوں روپے قرض کے فرضی معاہدے کیے گئے، حمزہ اور سلمان شہباز کے ساتھ 2005 سے کاروبار کر رہا ہوں، سلمان شہباز نے ٹرانزیکشنز کو قانونی بنانے کیلئے 2 فرضی معاہدے کیے، ایک معاہدہ میرے ساتھ، دوسرا میرے بیٹے کے ساتھ کیا گیا، معاہدوں کے مطابق سلمان شہباز کو 61 کروڑ قرض دیا گیا۔

(جاری ہے)

وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جو رقم سلمان شہباز کو ٹرانسفر کی وہ انہی کی تھی، دونوں معاہدے فرضی تھے، حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، سلمان شہباز نے 10 کروڑ ہماری کمپنی کے اکاو¿نٹ میں ٹرانسفر کیے، ہم پیسہ وائٹ ہو جانے کی لالچ میں کام کرتے رہے، مجھے اپنے گناہ کا احساس ہے، قانون کی مدد کیلئے تمام حقائق پر مبنی بیان دیا، جرم سرزد ہوا، معافی دی جائے۔

مشتاق چینی نے بیان میں کہا میں نے بینک الفلاح سمیت متعدد بینکوں میں اکاو¿نٹ کھلوائے، بینک الفلاح کے منیجر عبدالقیوم کے ساتھ اسی وجہ سے تعلق بن گیا، عبدالقیوم کا بیٹا قاسم قیوم بھی منی چینجر کا کام کرتا تھا، اس سے بھی تعلق بن گیا۔2014 میں شہباز شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان نے سلمان شہباز کیلئے 60 کروڑ کی رقم کرنے کا کہا، میں نے کہا اتنی بڑی رقم دے نہیں سکتا، جیسے جیسے رقم میرے اکاو¿نٹ میں آتی رہی، سلمان شہباز کے چیک کاٹ کر دیتا رہا۔

وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے مزید کہا مشتاق اینڈ کمپنی کے اکاو¿نٹ میں بھی 2 کروڑ 93 لاکھ کی بیرون ملک سے ٹی ٹی لگوائی گئی، میرے اکاو¿نٹ میں یہ رقم سلمان شہباز کے سی ایف او نے بھجوائی، جس سے کوئی تعلق نہیں، سلمان شہباز کے ملازم سید طاہر نقوی کے نام پر کمپنی بنائی گئی، کمپنی سے 10 کروڑ بذریعہ چیک پہلے میری کمپنی میں منتقل کیے گئے، 10 کروڑ کے چیک سلمان شہباز نے کاٹ کر عثمان کے حوالے کر دیئے، میری کمپنی کے اکاو¿نٹ میں ٹی ٹی کے ذریعے 50 کروڑ روپے سلمان شہباز کے ملازم طاہر نقوی کے کمپنی سے ٹرانسفر ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں