چیئرمن پی سی بی اور ذمہ داروںسے استعفا لیا جائے

ورلڈ کپ میں خراب کارکرگی پر ذمہ داروں سے استعفے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 18 جون 2019 07:13

چیئرمن پی سی بی اور ذمہ داروںسے استعفا لیا جائے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2019ء) اس وقت انگلینڈ کی سرزمین پر کرکٹ ورلڈ کپ2019کا میلہ عروج پر ہے۔اس بار ورلڈ کپ کامعرکہ مارنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم بھی مکمل تیاری کے ساتھ اتری مگر پہلے ہی میچ میں اسے زبردست شکست کاسامنا کرنا پڑا مگر قوم نے پھر بھی ٹیم کو سپورٹ کیا۔اس کے بعد ٹیم نے کم بیک کیا اور ورلڈ کپ کی انتہائی مضبوط ٹیم انگلینڈ کو شکست دے ڈالی جس پر قوم کا جذبہ اور بھی بڑھ گیا۔

مگر ورلڈ کپ ہو یا کوئی بھی سیریز کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ جوش و خروش اور جذبہ انڈیااور پاکستان کے میچ میں دیکھنے کو ملتا ہے۔اب کی بار جب انڈیااور اپاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں تو پاکستانی عوام نے اسی خواہش کا اظہار کیا کہ ورلڈ کپ ہم جیتیں یا نہ جیتیں مگر انڈیا سے لازمی جیتنا چاہیے۔

(جاری ہے)

مگر وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ہی کیا جو قوم کے جذبات پر پورا اترے،پاکستانی ٹیم نہ صرف انڈین کرکٹ ٹیم سے میچ ہاری بلکہ ان کی باڈی لینگوایج اور کھیلنے کا انداز بھی مشکوک تھا جس نے کئی سوالات کو جنم دیا۔

یوں ورلڈ کپ کے علاوہ بھی انڈیا سے جیتنے کی قوم کی خواہش پر اوس پڑ گئی۔جہاں اس شکست پر عوام دل برداشتہ ہوئے وہاں سیاسی راہنماﺅں نے بھی ردعمل کا اظہار کیااور ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے ذمہ داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ارکان اسمبلی بھی ناراض ہیں۔ لہٰذا ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر چیئرمن پی سی بی اور چیف سلیکٹر سمیت ذمہ داروں کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔

یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر پوری قوم میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔قراداد میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے پی سی بی نے نہ تو پلاننگ کی اور نہ ہی قوم کو بہترین کھلاڑی دے سکا، جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ میں انتہائی مایوسی پائی جا رہی ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ کمیٹی تحقیقات کرے کہ میچ سے قبل کھلاڑی نائٹ کلب میں کس طرح پارٹیاں مناتے رہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر چیئرمن پی سی بی اور چیف سلیکٹر سمیت ذمہ دار فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں