لاہور ،پشاور ، کراچی اور دوسرے شہروں میں ڈاکٹر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

سینیٹر سرا ج الحق ، لیاقت بلوچ ، امیر العظیم و دیگر رہنمائوں کا خطاب

بدھ 19 جون 2019 00:01

لاہور۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر میں مصر کے شہید صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ سینیٹر سراج الحق نے پشاور کے جناح پارک میں غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی ۔ اس موقع پر صوبائی امیرسینیٹر مشتاق احمد خان بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے راولپنڈی میں نماز جنازہ پڑھائی ،کراچی میں حافظ نعیم الرحمن کی امامت میں نماز جنازہ اد ا کی گئی۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں غائبانہ نماز جنازہ کا بڑا اجتماع ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ امیر جماعت کی اپیل پر جماعت اسلامی کے زیراہتمام صوبائی و ضلعی ہیڈکوارٹرز پر صدر مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر نائب امیر راشد نسیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ، محمد اصغر ، سید وقاص جعفری ، حافظ ساجد انور ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف ، امیر جماعت اسلامی ذکر اللہ مجاہد ، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک بھی موجود تھے ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے جناح پارک پشاور میں ڈاکٹر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں