جماعت اسلامی کا قومی بجٹ سیمینار19جون کو ہوگا،امیر جماعت اسلامی سراج الحق صدارت کریں گے

بدھ جون 00:01

لاہور۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی کا قومی بجٹ سیمنار 19جون بروز بدھ دوپہر ساڑھے تین بجے مقامی ہوٹل میں ہوگا جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کریں گے۔

(جاری ہے)

سیمنار سے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،ماہر معیشت ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی ،سابق وی سی بی آئی ڈی ای ڈاکٹر اسد زمان،ماہر معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن،چوہدری نثار احمد ،ڈاکٹر محمد افضل ،محمد عامر اور دیگر خطاب کریں گے۔سیمنار میںبجٹ کے حوالے سے متبادل تجاویز پیش کی جائیں گی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments