نوازشریف پرانصاف کے تمام دروازے بند کردیے گئے، مریم نواز

جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو، میں ظلم کیخلاف لڑوں گی، آخری حد تک جاؤں گی، مگر یاد رہے ! ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، جلد عوام کے سامنے آ جائے گا کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا۔مریم نواز کا سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت مسترد ہونے پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 جون 2019 17:15

نوازشریف پرانصاف کے تمام دروازے بند کردیے گئے، مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جون 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف پر انصاف کے تمام دروازے بند کردیے گئے، مگر یاد رہے ! ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، کفر کا نظام تو چل سکتا ہے، ظلم کا نہیں ! انہوں نے ٹویٹر پر اپنے والد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت مسترد ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جس شخص نے اس ملک میں عوام کی حاکمیت کی بات کی اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے ڈٹ گیا۔

اس شخص پر انصاف کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ مگر یاد رہے ! ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے، ظلم کا نہیں ! مریم نواز نے کہا کہ میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں گی، لڑوں گی، آخری حد تک جاؤں گی۔

(جاری ہے)

عوام کے حقیقی نمائندے نواز شریف کو انشاءاللہ انصاف دلوا کر رہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو۔ قید کرنا ہے تو کر دو۔ان چیزوں سے تم ڈرتے ہو، میں نہیں۔ بہت جلد عوام کے سامنے آ جائے گا کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا۔ واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث آج اپنے دلائل مکمل کیے۔

جس کے بعد نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر دلائل دیے۔ تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت اور مرکزی اپیل کی سماعت کی تھی. اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کے لیے دائر اپیل میں سابق وزیراعظم کی جانب سے اضافی دستاویزات جمع کرانے کے لیے کی گئی درخواست منظور کی تھی۔

اسی طرح  مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان سیاسی بیمار ہوچکے ہیں، بیمار اور جھوٹے ہیں۔عمران خان جھوٹے ہیں اس لیے 52 ترجمان رکھنا پڑے۔کرائے کے حکومتی ترجمان جھوٹے پیغامات دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔جعلی حکومت کو لانے کیلئے نوازشریف کو جیل میں ڈالنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوازشریف سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ نوازشریف سے ان کی والدہ اور ہمشیرہ کوبھی ملاقات نہیں کرسکیں گی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کی ضمانت مسترد ہونے کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں