آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے خلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

جمعرات 20 جون 2019 21:58

آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے خلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
لاہور۔20 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے خلاف درخواست پر وکیل کی عدم پیشی کے باعث کیس مزید کارروائی کے بغیر غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر رکھاتھا۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے شہری عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وکیل کی عدم پیشی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں