مریم صفدر، حمز ہ شہباز اور بلاول زرداری کی ابو بچائو مہم بُری طرح ناکام ہو گی ،

وزیر اعظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی آواز ہے‘اعجازاحمد چوہدری

پیر 24 جون 2019 21:51

مریم صفدر، حمز ہ شہباز اور بلاول زرداری کی ابو بچائو مہم بُری طرح ناکام ہو گی ،
لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ مریم صفدر، حمز ہ شہباز اور بلاول زرداری کی ابو بچائو مہم بُری طرح ناکام ہو گی ، یہ لوگ وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے سے پہل اپنے گربیانوں میں جھانکیںاور اپنے اپنے والد کی کرتوتوںپر نظر ڈال لیا کریں ،انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز اپنی ،شریف خاندان اور بلاول زردای اپنے والد ،پھوپھی کی لوٹ مار کا حساب دیں، شریف خاندان اور زرداری مافیا کی لوٹ کی سزا ملک اور غریب عوام کاٹ رہے ہے، چور ٹولے نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے اتحاد کر لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 11سال سے سندھ میں ہزاروں بچے غذائی قلت سے مر چکے ہیں ،صاف پانی کراچی سمیت سندھ میں نایاب ہے ، سندھ کے ہسپتالوں میں غریب مریض رل رہے ہیں ،بیڈ گورننس میں سندھ نمبرا یک پر آ چکا ہے ، بلاول زرداری سندھ کے نااہل و نالائق وزرا اور پی پی پی کی پرفارمنس پر بھی اسمبلی میں لب کشائی کریں،کرپٹ ٹولہ نے غریب سے روٹی کپڑا اور مکان چھین لیا ِ، سند ھ اور پنجاب کے سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کو مقدم سمجھا اورگزشتہ دور میں قومی مفادات کو نظر انداز کیا گیا،کرپشن کر کے ذاتی بینک بیلنس میں اضافہ کیا گیا اور ملک غریب سے غریب تر ہوتا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی آواز ہے،کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں،پاکستان کی22 کروڑ عوام بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں اور ملک کی بقا کرپشن اور کرپٹ عناصر کی بیخ کنی میں ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے دور میں کرپشن نے ہر ادارے میں پنجے گاڑے اور ماضی کے حکمرانوںکے دور میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے گئے اب ان سے حساب مانگ رہے ہیں تو ان کو تکلیف ہو رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں