قوم جانتی ہے کہ عمران خان دھاندلی شدہ الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آئے

میثاق معیشت کی پیشکش کو حکومت نے خودسبوتاژکر دیا ہے

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 25 جون 2019 06:48

قوم جانتی ہے کہ عمران خان دھاندلی شدہ الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2019ء)   وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے بالکل مطمئن ہیں کہ بجٹ پاس ہو جائے گا یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے وزرا کو بھی اس حوالے سے بے فکر رہنے کا کہہ چکے ہیں۔مگر سوچنے کی بات یہ بھی ہے کہاگر بجٹ پاس کرانا اتنا آسان ہوتااور واقعی پی ٹی آئی کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہوتی تو وہ آصف زرداری کی اسمبلی میں تقریر کے دوران میثاق معیشت کی بات کو اتنی اہمیت کیوں دیتے؟اپوزیشن کی طرف سے ایک بار آفر دینے کو حکومت نے ویلکم کیوں کیا؟حالانکہ یہ وہی اپوزیشن ہے جسے عمران خان جیلوں میں ڈالنے،رلانے اور پتا نہیں کیا کیا کرنے کی قسمیں کھا چکا ہے۔

تاہم میثاق معیشت کا بھی اب مذاق بن چکا ہے کیونکہ اس آفر کو حکومت اور اپوزیشن دونوں نے اپنی اپنی جگہ پر متنازع بنا دیااور جس طرح ایک ایک قدم آگے بڑھے تھے اب اسی طرح دو دو قدم پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی میثاق معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ میثاق معیشت کو این آر او قرار دینے کے بعد کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی، ہم کسی قیمت پر حکومت کے دبائو میں نہیں آئیں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان دھاندلی شدہ الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آئے، اگر اسی طرح الیکشن ہونگے تو قوم کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ عالمی اداروں نے بھی کہا کہ الیکشن میں لیول پلائنگ فیلڈ نہیں تھی۔ اگر دھاندلی کیساتھ قبضہ کر لیا جائے تو دھاندلی تو دھاندلی رہے گی۔

ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میثاق معیشت کی پیشکش اب غیر موثر ہو چکی ہے، اسے تحریک انصاف کی حکومت نے سبوتاژکر دیا ہے۔ میثاق معیشت کو این آر او قرار دینے کے بعد کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی، ہم کسی قیمت پر حکومت کے دبائو میں نہیں آئیں گے۔تاہم انہوں نے کہا کہ میثاق معیشت ورکنگ ریلیشن شپ کی صورت میں ہو سکتا ہے۔ شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر حکومت سنجیدہ قدم اٹھائے گی تو ہم دو قدم اٹھائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں