تحریکِ انصاف کی بڑی کامیابی، اپوزیشن کے چیلنج کے باوجود پنجاب اسمبلی میں صوبائی بجٹ بغیر شور شرابے کے منظور

اپوزیشن نے نہ کوئی احتجاج کیا اور نہ بجٹ کے خلاف کوئی تحریک پیش کی گئی، پنجاب اسمبلی کا بجٹ بغیر کسی رکاوٹ کے منظور کر لیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 25 جون 2019 19:15

تحریکِ انصاف کی بڑی کامیابی، اپوزیشن کے چیلنج کے باوجود پنجاب اسمبلی میں صوبائی بجٹ بغیر شور شرابے کے منظور
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون2019) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریکِ انصاف نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اسمبلی اجالس کے دوران صوبائی بجٹ منظور کر لیا گیا۔ صوبائی بجٹ کو منظوری کے لیے کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور بجٹ بغیر کسی شور شرابے کے منظور ہو گیا۔ بجٹ منظوری کے دوران اپوزیشن نے نہ کوئی احتجاج کیا اور نہ بجٹ کے خلاف کوئی تحریک پیش کی گئی۔

صوبائی وزیرِ قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے چیلنج کیا تھا کہ پنجاب کا بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے لیکن بجٹ منظور ہو گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پہلی بار ایک گھنٹے میں 43مطالباتِ زر منظور کر لیے گئے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن)نےپنجاب کا بجٹ مسترد کردیا تھا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ مسترد کرنے کی قرارداد جمع کروائی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تھا کہ ہم حکومت پنجاب کا عوام دشمن بجٹ مسترد کرتے ہیں، بجٹ میں غریبوں کیلئے سوائے چیخوں کے اور کچھ نہیں رکھا گیا اورریاست مدینہ کے دعوے داروں نے پنجاب کی تاریخ کا ناکام ترین بجٹ پیش کیا ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر برائے معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا تھا کہ مشکل اقتصادی حالات کے باوجود بہترینبجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پنجاب کا بجٹ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کا عکاس ہے۔

ہمارا بجٹ عام آدمی کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب میں حقیقی ترقی کا سفر اب شروع ہو رہا ہےجبکہسابق دور میں جن علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ان کی ترقی پر فوکس کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا تھا کہ بجٹ کی تیاری میں منتخب نمائندوں کی آرا کو اہمیت دی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں