آئی جی پنجاب حبیب الرحمان آج ریٹائر ہو جائینگے

منگل 1 جنوری 2013 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 1جنوری2013ء) آئی جی پولیس پنجاب حاجی حبیب الرحمان آج اپنے منصب سے ریٹائر ہو جائینگے ،پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے پولیس چیف کے انتخاب میں تاخیر سب کے لیے باعث حیرت بھی ،قابل تشویش بھی ۔حاجی حبیب الرحمن نے 10ماہ قبل پنجاب کے 53ویں انسپکٹرجنرل پولیس کاچارج سنبھالاتھا۔ان کے عہدے کی مدت میعاد آج سہ پہر چار بجے ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

نئے انسپکٹرجنرل پولیس کی تقرری کے حوالے سے وفاق اورحکومت پنجاب کے درمیان معاملات طے نہیں ہو سکے ،اس ایشو پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں عدم اتفاق اور اختلافات ڈھکے چھپے نہیں رہے،محکمہ پولیس کے سینئر ترین افسروں میں ایڈیشنل آئی جی قلب عباس اورخان بیگ سرفہرست ۔ ذرائع کہتے ہیں دونوں میں کسی ایک کوقائم مقام آئی جی بنایا جا سکتا ہے۔ پولیس چیف کے نمایاں امیدواروں میں ناصر خان درانی،مشتاق سکھیرا ،ظفر عباس لک اور آفتاب سلطان شامل ہیں۔اقتدار کے ایوانوں میں کس کی کارکردگی قبول ہو گی ،کس کی رسائی ،کس کا اثرورسوخ رنگ دکھلائے گا ،یہ جاننے کیلیے شاید زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں