نئے سال پر خادم پنجاب کے عوام کیلئے 3 تحفے

منگل 1 جنوری 2013 19:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نئے سال کی آمد پر پنجاب کے عوام اور سرکاری ملازمین کیلئے 3 نئے انقلابی اور فلاحی پروگرامز کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے ”اجالاپروگرام“ کے تحت میٹرک اور انٹر کے طلبا و طالبات کیلئے 2 لاکھ سے زائد سولر لیمپس مفت تقسیم کرنے کے پروگرام، ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کی ادائیگی کے نئے جدید نظام اور رنگ روڈ پولیس فورس کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

نئے سال کی آمد پر پنجاب حکومت کی طرف سے عوام کیلئے3 نئے پروگرامز کا اجراء بلاشبہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک طرف وفاقی حکومت نے بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کرکے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ وفاقی حکومت نے نئے سال کی آمد پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے عوام کو 3 نئے تحفے دیئے جو کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت کی گڈگورننس کی ایک اور مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں