عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا،ہڑتال پر مجبور کیا گیا،ینگ ڈاکٹرز

بدھ 2 جنوری 2013 23:03

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔2جنوری۔ 2013ء) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے رات آٹھ بجے سے پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے سیکرٹری اطلاعات ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ناصر عباس کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں حکومت کی ایماء پر ڈاکٹروں پر تشدد کیا گیا،جب تک سیکرٹری صحت عارف ندیم پر اقدام قتل کا مقدمہ درج نہیں ہوتا، اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں زخمی ڈاکٹروں کو فوری میڈیا کے سامنے لایا جائے تاکہ اصل حقائق کا سب کو پتا ہو۔ میڈیا اور ڈاکٹرز کو لڑانے میں بھی حکومتی سازش ہے کا ر فرما ہے۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہورہا،اور ہمیں مجبور کیا گیا ہے کہ ہم ہڑتال کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں