چوری بھی سینہ زوری بھی، ینگ ڈاکٹرز کی غنڈہ گردی کے بعد پنجاب بھر میں ہڑتال

جمعرات 3 جنوری 2013 11:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3جنوری2013ء) گوجرانوالہ میں سینئر اور جونیئر ڈاکٹروں کے درمیان لڑائی کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے پورے پنجاب کے اسپتالوں میں آوٹ ڈور اور ان ڈور بند کردیے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر پنجاب کے ہسپتالوں میں آوٹ ڈور تو بدھ کی دوپہر ہی بند کردیئے گئے تھے تاہم بدھ کی رات آٹھ بجے ان ڈور بھی بند کردیئے گئے جو کہ تاحال بند ہیں۔

(جاری ہے)

آوٹ ڈور بند ہونے کی بناء پرشہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مایوس واپس لوٹنا پڑا جبکہ وارڈوں میں داخل مریضوں کے علاج معالجے کے لئے بھی ڈاکٹر موجود نہیں ہیں اور معمول کے آپریشن بھی ملتوی کردیئے گئےہیں۔ ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک گرفتار ڈاکٹروں کر رہا اور مقدمات خارج نہیں کردیئے جاتے اور انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سیکرٹری صحت پنجاب عارف ندیم کو معطل کرکے ان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں