طاہر القادری کا ملین مارچ ،کریک ڈاؤن کیلئے ایجنسیوں نے کارکنوں کے کوائف جمع کرنے شروع کردیئے

جمعرات 3 جنوری 2013 13:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 14 جنوری کو اسلام آباد می کی جانب ملین مارچ اور40 لاکھ لوگوں کے ساتھ دھرنے کی کال پرقانون نافذکرنے والے ادارے حرکت میں آگئے اورکریک ڈاون کیلئے عوامی تحریک کے متحرک کارکنوں کے متحرک کارکنوں کے کوائف اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے کارروائی کے ممکنہ حکم کا انتظار ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی اور روفاقی سطح سے الگ الگ متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خطوط جاری کئے گے ہیں جن پر عملدرآمد کر تے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں منہاج القرآن کے کار کنوں اور عہدیداروں کی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں