زر بابا 40 چوروں نے ڈھٹائی کے ساتھ لوٹ مار اور کرپشن کی، شہباز شریف

جمعرات 3 جنوری 2013 15:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3جنوری2013ء) پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ زر بابا 40 چوروں نے اپنے دور حکومت میں ڈھٹائی کے ساتھ لوٹ مار اور کرپشن کی، کئی سالوں تک بیرون ملک انجوائے کرنیوالے لوگ امپورٹڈ ایجنڈے کیساتھ واپس آکرکس منہ سے انقلاب کی باتیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ زر بابا 40 چوروں نے اپنے دور حکومت میں ڈھٹائی کے ساتھ لوٹ مار اور کرپشن کی، مسلم لیگ ن پہلے دن سے ان کی کرپشن کیخلاف آواز اٹھا رہی ہے جبکہ امپورٹڈ لوگوں کو 6 سال بعد کرپشن نظر آئی اور آج انہی کرپٹ لوگوں کو بغل میں چھپا کر کرپشن کے خاتمے کے نعرے لگا رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی خدمات کی مثال پچھلے 65 برسوں میں نہیں ملتی ، ذہین طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا پروگرام آئندہ کوئی حکومت ختم نہیں کر سکے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں